ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ کے محکمہ انٹلی جینس کے حوالدار دیپک نائک کو وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں گولڈ میڈل تفویض

کمٹہ کے محکمہ انٹلی جینس کے حوالدار دیپک نائک کو وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں گولڈ میڈل تفویض

Mon, 03 Apr 2017 18:25:13    S.O. News Service

کمٹہ 3؍اپریل (ایس او نیوز) کمٹہ پولیس کے خفیہ شعبے میں خدمات انجام دے رہے حوالدار دیپک ونود نائک کو بنگلورو کے پولیس میدان میں وزیراعلیٰ سدارامیا کے ہاتھوں گولڈ میڈل تفویض کیا گیا۔

واضح رہے کہ امسال 117پولیس افسران اور اہلکاروں کوان کی قابل ستائش خدمات کے لئے وزیراعلیٰ کے ہاتھوں گولڈ میڈل تفویض کیا گیا۔اس میں ضلع شمالی کینرا سے صرف دیپک نائک تنہا اس سونے کے تمغے کے حقدار قرار پائے۔ دیپک نائک کاروار کے کاجو باغ علاقے کے رہنے والے ہیں اور فی الحال کمٹہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل بھٹکل میں بھی ریاستی انٹلی جینس ڈپارٹمنٹ میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

گولڈ میڈل تفویض کرنے کی اس شاندار تقریب میں وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے علاوہ وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور،ڈائریکٹر و انسپکٹر جنرل آف پولیس روپ کمار دتّا،وزیر داخلہ کے مشیر کیمپیا، چیف سکریٹری سبھاش چندرا اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔


Share: